ہلدی اور ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے جسم کے بال صاف کرنے کا انوکھا ترین طریقہ

ہلدی کھانوں کو پرلطف بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صفائی کے لئے، مگر ان دونوں کو ملا کر پیسٹ بنا لیا جائے تو یہ کس کام آتا ہے؟ یہ جاننے کے لئے آپ کو انسٹاگرام سٹار میڈنا شیریں زادہ کی یہ ویڈیو دیکھنا ہو گی، جس میں وہ بتا رہی ہیں، بلکہ عملی تجربہ کر کے دکھا رہی ہیں، کہ ہلدی اور ٹوتھ پیسٹ کے آمیزے سے ایک زبردست بال صفا پیسٹ بنایا جا سکتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق میڈنا شیریں زادہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فالوورز کو بیوٹی ٹپس بتاتی رہتی ہیں۔ ان کی تازہ ترین ٹپ جسم سے بالوں کی صفائی کرنے کے متعلق ہے جس کیلئے انہوں نے ہلدی اور ٹوتھ پیسٹ کو استعمال کیا ہے۔ انہوں نے ہلدی اور ٹوتھ پیسٹ کو ایک پیالے میں مکس کیا اور پھر اس آمیزے کو اپنے بازو پر ملا اور کچھ دیر تک خشک ہونے دیا۔ خشک ہونے پر جب اسے اتارا تو بازو سے بال مکمل طور پر صاف ہو گئے۔

میڈنا کا کہنا ہے کہ جسمانی بالوں کو صاف کرنے کا یہ آسان اور قدرتی طریقہ ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی متنازع بیوٹی ٹپ نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ صحت سے متعلقہ معاملات کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ٹوتھ پیسٹ کو جلد پر استعمال کرنا مناسب نہیں جبکہ ہلدی کا بھی

زیادہ دیر تک جلد پر لگے رہنا اچھا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیڈز بیوٹی بریڈ کی مینیجر نیٹلی اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’’ جلد پر ٹوتھ پیسٹ لگانا تکلیف کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ ٹوتھ پیسٹ میں پائے جانے والے اجزا جلد کی سوزش کا سبب بن سکتے ہیں اور اس میں جلن پیدا ہو سکتی ہے۔ میں تو کہوں گی کہ اس طرح کے ٹوٹکے سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔‘‘

News 1542204784 5423

News 1542204784 6123

News 1542204784 6662

News 1542204784 6933

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.