پاکستانی ڈرامہ ہمسفر کے مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ، اب بہت جلد ۔۔۔

پاکستانی ڈراموں کے چرچے تو سرحد پار تک ہیں اور پاکستان نے کئی ایسے ڈرامے بنائے ہیں جنہیں بھارتی بھی بہت شوق سے دیکھتے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں تاہم ان ڈراموں میں ایک ” وہ ہمسفر تھا “ بھی شامل ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور سی ڈرامے نے ماہرہ خان کو انڈسٹری میں اس اونچائی تک پہنچا دیا جہا ںپہنچنا بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتاہے ۔

جو لوگ یہ ڈرامہ دیکھ چکے ہیں وہ اسے فراغت کے لمحات میں دوبارہ نکال کر دیکھتے ہیں تاہم یہ ڈرامہ ” سرمد کھوسٹ “ نے لکھا تھا اور گزشتہ روز کی ان کی ٹویٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔سرمد کھوسٹ نے گزشتہ روز ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وہ ہمسفر ہے “ یعنی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ” تھا“ کی جگہ ” ہے “ کا لفظ استعمال کیا جس نے ڈراموں کے شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیاہے اور اب بحث چھڑ گئی ہے کہ اس ڈرامے کا سکیول بننے جارہے جو کہ جلد ہی نشر کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.