حسن اور حسین نواز والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ بالاخر حتمی فیصلہ ہوگیا

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات پاکستان میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد انہیں ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

والدہ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جہاں مریم نواز اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہائی پر ہیں، اور والدہ کا جسد خاکی پاکستان آنے کی منتظر ہیں وہیں ان کے بھائیوں حسن اور حسین نواز نے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج لندن کےریجنٹ پارک میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی،اسلامک سنٹر کی مسجد میں ادا کی

جانے والی نماز جنازہ میں شہباز شریف،،حسن ،،حسین نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد شریک ہوں گے۔جس کے بعد لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لیے اُڑان بھرے گی اور کل صبح 5 بجکر 55 منٹ پر پاکستان میں لینڈ کرے گی۔اس موقع پر نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے ہمراہ نواز

شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسما اور صاحبزادے حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ والدہ کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ جمعہ کی شام 5 بجےشریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی جس کے بعد بیگمکلثوم نواز

کے ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔خیال رہے جاتی امراء رائےونڈ میاں نوازشریف کی رہائش گاہ اوراس کے ساتھ ہی ایک چھوٹا سا قبرستان بھی ہے جس میں دو قبریں میاں نوازشریف کے والد میاں شریف مرحوم اور میاں عباس شریف مرحوم کی ہیں اور اب اس چھوٹے سے قبرستان میں بیگم کلثوم نواز کو بھی سپرد خاک کیا جائے گا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی رسم قل 16ستمبر بروز اتوارعصرتا مغرب جاتی امرامیں ہوگی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.