حضرت لال شہباز قلندر کا عرس زائرین کیلیے سفر آخرت بن گیا۔۔۔۔شدید گرمی سےجاں بحق افراد کی تعداد میں افسوسناک اضافہ ۔۔

گزشتہ 3روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے میں آئی جسکے باعث حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی ہے۔حضرت لال شہباز قلندر کا سالانہ عرس اتوار کو دوسرےروز بھی جاری رہا اور شدید گرمی

کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، انچارج ایدھی سینٹر معراج محمد کے مطابق گزشتہ 2روز سے جاری حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں اب تک 9افراد جاں بحق ہوگئے، 3لاوارث لاشوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے دیگر 6افراد کا تعلق ملتان، فیصل آباد، جھنگ، وہاڑی، بھاولپور اور سمندری سے ہے۔تفصیلات کے مطابق سیہون میں لعل شہباز قلندر کے

عرس کے موقع پر شدید گرمی سے مزید 4 زائرین زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح تین روز میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد سیہون پہنچی ہے اور عرس کی تقریبات میں شریک ہو رہی ہے۔ سیہون میں ان دنوں شدید گرم موسم ہے جس کی تاب نہ لاتے ہوئے آج مزید 4 زائرین زندگی کی بازی ہار گئے ۔عرس میں شریک ہونے والے زائرین میں سے تین روز کے دوران 9 زائرین زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ہیٹ سٹروک کے باعث ہسپتال داخل ہونے والوں کی تعداد 200 ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔(ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.