ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے، مہمانوں کو چپکے سے انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کیا جاتا رہا

جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں کئی ہوٹلوں کے کمروں سے ایک ایسی چیز پکڑی گئی ہے کہ لوگ ہوٹلوں میں قیام کرنے سے ہی خوفزدہ ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خفیہ کیمرے تھے جو جنوبی کوریا کے 10بڑے شہروں کے 30ہوٹلوں کے کمروں میں نصب کیے گئے تھے اور ان سے مہمانوں کی ویڈیو حاصل کرکے انٹرنیٹ پر لائیو لوگوں کو دکھائی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے یہ کیمرے کمروں میں لگی الیکٹریکل ساکٹس، ہیئرڈرائیرہولڈرز، ڈیجیٹل ٹی وی باکس اور دیگر جگہوں میں خفیہ طور پر لگا رکھے تھے۔ ان کی ویڈیوز ایک ویب سائٹ پر لائیو لوگوں کو دکھائی جاتی تھی جس کی ماہانہ ممبرشپ کی فیس44.95ڈالر (تقریباً 6300روپے)تھی۔ یہ رقم ادا کرکے کوئی بھی شخص اس ویب سائٹ کا ممبر بن سکتا تھا اور ان ہوٹلوں کے کمروں میں ٹھہرنے والے مہمانوں کی ویڈیوز لائیو دیکھ سکتا تھا۔

سی این این کے مطابق اب تک اس ویب سائٹ کے ممبرز کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ جنوبی کورین پولیس کے مطابق ان کیمروں کے ذریعے 1600سے زائد مہمانوں کی ویڈیوز اس ویب سائٹ پر لوگوں کو دکھائی گئیں۔اس واردات کے حوالے سے ان ہوٹلوں کے سٹاف سے تحقیقات جاری ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.