پورے پاکستان کی تنقید کا نشانہ بننے والے امام الحق کون سا عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ تو کیا انضمام الحق بھی یقین نہ کر پائیں

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کی پاکستانی سکواڈ میں شمولیت پر بہت سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں اور انہیں ’پرچی‘ قرار دیا جاتا ہے مگر ناقدین کو شائد یہ معلوم نہیں کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے عالمی ریکارڈ کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اورموجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کے باعث سابق ٹیسٹ کرکٹرز پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو سفارشی کھلاڑی قرار دے کر ان پر تنقید کررہے ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کی اکثریت بھی ان پر تنقید کرتی ہے تاہم امام الحق کہتے ہیں کہ تنقید کو مثبت لیتا ہوں اور مجھ پر ہونے والی تنقید بلا جواز ہے اور ایک موقع پر تو وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انضمام الحق کی نوکری ختم ہونے پر مجھے خوشی ہو گی۔

امام الحق پر تنقید کرنے والوں کو شائد یہ معلوم نہیں کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 1,000 رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ سے صرف 95 رنز کی دوری پر ہی رہ گئے ہیں۔ اوپنر فخر زمان نے گزشتہ سال 18 اننگز میں 1,000 ایک سال اور 45 دن میں بنائے تھے تاہم امام الحق منگل کو ڈربن ون ڈے میں یہ عالمی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

23سالہ امام الحق نے 17 ون ڈے میچوں میں 64.64 کی اوسط سے 4 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 905رنز بنائے ہیں جبکہ 10 ٹیسٹ میچوں میں 483 رنز بنا چکے ہیں جن میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو گزشتہ 6 میں سے 5 ون ڈے انٹر نیشنل میں شکست دی ہے جس میں آکلینڈ میں ورلڈ کپ 2015ءاور 2017ءکی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں ایجبسٹن برمنگھم کا میچ بھی شامل ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.