عمران اینڈ کمپنی چلے گی یا نہیں ؟ اور اگر چلی تو کب تک چلے گی ؟ چکری کے چوہدری کی چکرا دینے والی پیشگوئی

نامور سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان ٹیپو سلطان کو اپنا ہیرو مانتے ہیں اگر وہ یو ٹرن لے کر انگریزوں سے صلح کر لیتے تو اپنی جان بچا سکتے تھے مگر انہوں نے ذلت کی زندگی سے موت بہتر ہے ۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جنرل ضیا الحق ،غلام اسحاق خان ، محمد خان جونیجو اور نواز شریف کے سامنے بھی ہمیشہ حق بات کہی ،عوام نے مجھے ووٹ دئیے جو گنے ہی نہیں گئے یہ سب میری ـ”نہ” کا نتیجہ نکلا۔عمران خان میرے بچپن کے دوست ہیں مگر ان سے حکومت نہیں چل سکتی عمران خان اپنا غصہ اپوزیشن پر اتارنے کے بجائے مودی پر اتاریں ،صوبائی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھائوں گاہر بارات کا مسافر نہیں بن سکتا مناسب وقت پر

مناسب فیصلہ کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے روات کے قریب ہرکہ میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین حاجی عبدالرزاق، چیئر مین صوبیدار عبدالخالق ، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین راجہ محمد صفدر کیانی، چیئر مین راجہ شہزاد یونس،چیئر مین چوہدری اشتیاق،چیئر مین سید عقیل حسین شاہ،چیئر مین چوہدری ضیا، چیئر مین وقار ڈار، چیئر مین ملک ناہید سلطان،چیئر مین چوہدری تنویر صدیق، چیئر مین ملک نور احمد نوری ،چیئر مین ملک لیاقت،چیئر مین چوہدری ساجد اور دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں اپنے اصولوں پر ڈٹا ہوا ہوں یہاں پانچ پانچ بار

جماعتیں بدلنے والے جعلی ڈگریاں رکھنے والوں نا اہل لوگوں کی قیمت لگ جاتی ہے مگر میں برائے فروخت نہیں ہوں۔گزشتہ انتخابات سے پہلے اور بعد میں میری بہت اچھی قیمت لگی پر کشش پیشکشیں ہوئیں مگر یہ مجھے قبول نہیں ،میں اپنے اصولوں اور ضمیر کے ساتھ کھڑا ہوں عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے ۔(ش س م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.