عمران خان کا دورہ امریکہ : پاکستان سمیت پوری دنیا کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دینے والی خبر آ گئی

تبدیلی سرکار پاکستان کو دنیا میں ایک الگ مقام دینے کیلئے سرگرم عمل ہے ، عمران خان نے کئی ممالک کے غیر ملکی دورے کیے اور اب خبر یہ ہے کہ عمران خان رواں برس 2019 میں امریکہ کا بھی دورہ کر سکتے ہیں ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونگے،،

عمران خان آج کل دورہ قطر میں موجود ہیں ،، اس سے قبل انھوں نے ملائشیاء، ترکی ، سعودیہ اور یو اے ای کا بھی دورہ کیا ، اور اب یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ عمران خان رواں برس 2019 میں امریکہ کا بھی دورہ کر سکتے ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سینئر ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے بتایا کہ امکان ہے وزیراعظم عمران خان اس برس امریکہ کا دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں ، اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بھی

پاکستان مدد کر رہا ہے اب برف پگھل رہی ہے اور امریکی انتظامیہ عمران خان کے دورے کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم 2020ء سے پہلے امریکہ کا دورہ کریں گے اور انہیں حیران کن استقبالیہ دیا جائے گا، امریکہ ہی نہیں بلکہ یورپ بھی مثبت نتائج کی توقع کرتا ہے اور حقیقی تبدیلی کا خواہاں ہے۔مجھے اس بات پر خوشی ہے موجودہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ پراعتماد تعلقات چاہتی ہے، یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل پاکستان پر الزامات لگاتے رہے ہیں

کہ پاکستان دہشتگردوں کا پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے اور ایک بار ٹویٹر میں بھی ٹرمپ اور عمران خان آمنے سامنے آچکے ہیں ، تاہم اب یہ کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو دورہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کر سکتا ہے ،،

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.