عمران خان نے نیا پاکستان بنانے میں رکاوٹ بننے والے 20 بڑوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، یہ کون ہیں ؟ پورے ملک میں ہلچل مچا دینے والی خبر

وزیراعظم خان نے پنجاب میں بیورو کریسی میں بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدیت کر دی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے 20افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ،فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے ناراضگی کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں ہدایت جاری کی ہے کہ عثمان بزدار گورننس میں بہتری اور کرپشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔وزیراعظم نے انھیں ہدایت کی ہے کہ بہتری کے لیے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی ضرورت ہے تو کی جائے، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی میں سے بھی بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب

پولیس کے 20 افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔واضح رہے کیہ وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل اچھی ساکھ کے حامل پی ایس پی افسر حسین اصغر کو اے سی ای پنجاب کا سربراہ مقرر کیا تھا جن کی سربراہی میں صوبائی اینٹی کرپشن محکمے نے صوبے میں کرپشن کیخلاف بھرپور مہم شروع کی۔ تاہم، اس مہم کی وجہ سے کئی با اثر اور طاقتور افراد بشمول حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سیاست دان اور بیوروکریسی کے

افسران پریشان ہوگئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ صوبائی اینٹی کرپشن محکموں کے اختیارات پنجاب کے طاقتور حلقوں کے دباﺅ کی وجہ سے کم کیے گئے ہیں۔ 7 مارچ کو ایس اینڈ جی اے ڈی نے ”وفاقی حکومت کے مالزین کیخلاف انضباطی اور دیگر کاررائیوں کے متعلق ہدایات نامہ“ کے عنوان سے ایک خط جاری کیا جس میں 7 فروری 2019ءکو جاری کیے جانے والے آفس میمو نمبر 589/2018 لاءون کا حوالہ دیا گیا ہے جو وزارت قانون و انصاف حکومت پاکستان کی جانب سے مذکورہ بالا عنوان کے بارے میں جاری کیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.