وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے چندے کی اپیل کردی ڈیم فنڈز کے لئے نہیں بلکہ —

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے شوکت خانم ہسپتال کیلئے چندے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا برسوں کی ریاضت سے انسانیت کی خدمت اور بھلائی کے کاموں پر میرا ایمان بڑھا ہے۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال آپ کی سخاوت اور عنایت کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ سال 2018کے مالی اہداف کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانے پر میں ذاتی طور پر آپ کا مشکور ہوں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ 2019 کیلئے شوکت خانم کا ہدف 13 ارب روپے (20ملین ڈالرز ) طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اخراجات کا نصف عطیات سے حاصل ہوگا۔ ’مجھے امید ہے کہ پاکستان میں کینسر کے نادار مریضوں، جو اپنے علاج کی سکت نہیں رکھتے، کی زندگیاں بچانے کے نصب العین میں آپ ہماری مدد جاری رکھیں گے‘۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.