یہی تو ہے وہ تبدیلی جس کا وعدہ کیا تھا ۔۔۔ عمران حکومت نے سرکاری اداروں اور وزراء پر اب تک کی بڑی پابندی عائد کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے برسر اقتدار آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سےخطاب کیا جس میں انہوں نے گذشتہ حکومتوں کی طرح پیسہ پانی کی طرح بہانے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو اپنی عیش و عشرت پر خرچ کرنے کی روایت کو ختم کرنے کا اعلان کیا

اور عوام سے وعدہ کیا کہ تمام وزرا اور حکومتی نمائندے سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنائیں گے ، جبکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی بھی حفاظت کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ہوتا بھی دیکھا گیا تاہم اب وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے تحت اب تمام سرکاری اداروں ،وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اور ان کے ذیلی اداروں میں قومی خزانہ سے چائے ، بسکٹ اورکھانوں سمیت دیگر اقسام کی انٹرٹینمنٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص اس حوالے سے تمام فنڈز ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی طرف سے سرکاری اداروں میں انٹرٹینمنٹ اور گفٹ فنڈ پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جوتمام سرکاری اداروں کو موصول ہوگیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اس حکم نامہ میں کہا گیا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ فروری کے مہینے سے اس قسم کے

بل اے جی پی آر کو نہ بھیجے ۔اگر کسی وزارت اور ادارہ نے اس حوالے سے کوئی بل بھیجا تو اسے منظور نہیں کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ موجودہ حکومت میں وزیراعظم عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت اب تک قومی خزانے کے اربوں روپے بچا لیے گئے ہیں جس پر عوام نے بھی موجودہ حکومت کو خوب سراہا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.