وزیر اعظم عمران خان نے مسجد نبویﷺ کے احترام میں ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہوجائے گا

وزیر اعظم عمران خان کی سخت سکیورٹی حصار میں مسجد نبوی ﷺ میں آمد ، وزیر اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسول ﷺ کی خصوصی زیارت کی ، ا س موقع پر وزیر اعظم نے پاکستانیوں کو مسجد نبوی ﷺ کے احترام میں نعرے لگانے سے روک دیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق مدینہ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کو سپیشل سکیورٹی کے حصار میں مسجد نبویﷺ لایا گیا ، وزیراعظم کو دیکھ کر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہوگئی اور نعرے لگانے شروع کردیئے جس پر عمران خان نے پاکستانیوں کو مسجد نبوی ﷺ کے احترام میں نعرے لگانے سے روک دیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور خصوصی زیارت کی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے کھول دیئے گئے ، وزیر اعظم نے خصوصی زیارت کی اور افطار بھی مسجد نبوی ﷺ میں ہی کیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.