بلاول بھٹو صاحب!غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی ، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحب‘ کے لفظ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، انہیں احساس ہے کہ عوام مشکل میں ہیں۔

وزیر اعظم نے روایتی طور پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب!غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.