” اگر میں نہ پہنچ سکوں تو تم ۔۔“ انڈونیشیا کے تباہ ہونے والے طیارے میں نوجوان لڑکے نے اپنی منگیتر کو کیا پیغام بھیجا تھا ؟ جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

کچھ عرصہ قبل سمندر میں گر کر تبا ہ ہونے والے انڈونیشیا کے طیارے میں ایک نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا تاہم اب ایک اور دلخراش خبر سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں 29 اکتوبر کو ہونے والے نجی ایئر لائن طیارہ حادثے کے شکار ایک شخص نے سفر پر جانے سے پہلے اپنی منگیتر سے ایک چھوٹا سا مذاق کیا تھا جو واقعی سچ ہو گیا۔ طیارے میں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا جو دس دن بعد یعنی 11 نومبر کو دولہا بننے والاتھا۔اس شخص کی نا گہانی موت کے بعد ان کی منگیتر سیاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے منگیتر پراتما شادی کی غرض سے پنگکال پنانگ میں واقع اپنے گھر واپس آرہے تھے، وہ جکارتہ کسی دفتری کام سے گئے تھے،طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ہی دونوں کی فون پر چھوٹی سی گفتگو ہوئی تھی۔

سیاری کا کہنا تھا کہ فون پر پراتما نے ان سے چھوٹا سا مذاق کیا تھا کہ اگر میں 11 نومبر تک نہ لوٹ سکوں تو وہ جوڑا جو میں نے تمہارے لئے پسند کیا تھا وہ پہن کرتصویریں لینا اورمجھے بھیج دینا۔سیاری نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں پوسٹ کیں جس میں وہ دلہن بنی دکھائی دے رہی ہیں اور ساتھ لکھا’ میں کس قدر غمزدہ ہوں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا مگر میں نے تمہاری طرح مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمہاری آخری خواہش پوری کر دی۔سیاری کا مزید بتانا تھا کہ انہوں نے پراتما کے ساتھ جا کر شادی کا یہ جوڑا اور انگوٹھی خریدی تھی۔انہوں نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں بتایا کہ پراتما اور وہ ایک دوسرے کو 13 سالوں سے جانتے تھے اور ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے۔

یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو ’لائن ایئر ‘کا ایک مسافر بردار طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے 15 منٹ بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ فلائٹ JT610 کے لیے اس طیارے پر عملے سمیت 189 افراد سوار تھے جو جکارتہ سے پنگکال پنانگ نامی شہر جا رہا تھا۔

News 1542186397 9191
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.