اب کرے گا پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی : سعودیہ اور دبئی کے بعد جاپان نے پاکستان کے حوالے سے شاندار اعلان کردیا ، پوری قوم عمران خان کو دعائیں دینے لگے

جاپان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غذائی قلت سے لڑنے، ذریعہ معاش بہتر بنانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں اضافے کے لیے پاکستان کو ایک کروڑ 60لاکھ ڈالر کی بڑی امداد دے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ امداد خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں

ان اقدامات کے لیے فراہم کی جائے گی۔حالیہ امداد جاپانی حکومت کے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی شراکت داری کا حصہ ہے۔اس امداد میں سے 35 لاکھ ڈالر خیبر پختونخوا میں تیزی سے غذائی قلت کا شکار ہونے والی ایک لاکھ 55 ہزار ماؤں اور بچوں کے فوری علاج کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ان میں وہ خاندان بھی شامل ہوں گے کجو افغانستان سے بے گھر ہیں اور یہاں آباد ہیں۔اسی حوالے سے ڈبلیو ایف پی کے نمائندے فن بار کیورن کا کہنا ہےڈبلیو ایف پی غذائی قلت کا شکار ماؤں اور بچوں کو ہنگامی طور پر غذائی امداد فراہم کرنے میں جاپانی حکومت کے مسلسل تعاون پر

انتہائی شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کے بہت زیادہ کمزور خاندانوں میں سے کچھ کی مدد کر رہے ہیں۔اس پروگرام کے تحت کرم اور اورکزئی قبائلی اضلاع میں 20ہزار 7 سو افراد کی بنیادی سہولیات تک رسائی، اقنتصادی مواقع میں بہتری اور سماجی ہم آہنگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔علاوہ ازیں جاپانی حکومت قدرتی آفات اور سمندری آفات سے ساحلی آبادیوں خاص طور ہپر خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے قومی اور مقامی سطح پر اقدامات کے

لیے بھی مدد کرے گی۔ان اقدامات کا اطلاق کراچی کے ضلع ملیر اور غربی اور گوادر کے ضلع میں ہو گا اور اس منصوبے سے 15 ہزار لوگوں کو فائدہ ہو گا۔اس منصوبے پر این ڈی پی کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی،سندھ اور بلوچستان کے صوبائی ڈی ایم اے،پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ،کراچی اور گوادر کی ضلعی انتظامیہ اور ساحلی علاقوں میں کام کرنے والی کمیونیٹی تنظیمیں اور تکنیکی افراد کی شراکت سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.