جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ کے 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان سے عہدے کا حلف صدر پاکستان عارف نے علوی نے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حلف برادری کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، مسلح افواج کے سربراہان ، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔صدر مملک جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس تقریب حلف برداری میں

شرکت کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رنجن گوگوئی، شمالی قبرص کے سپریم کورٹ آف ترک جمہوریہ کے صدر نرین فردی سیفک، نائیجیریا کی بورنو ریاست کے چیف جج کاشیم زنہ، سابق سینئر جج سپریم کورٹ آف انڈیا اور صدر گورننگ کمیٹی آف کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ جسٹس مادان بھماراو¿ لوکر، ان کی اہلیہ سویتہ لوکر اور کینیڈا کے کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے بانی صدر اور سابق جج سندرا ای اوکسنر کو دعوت دی گئی تھی۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ فروری 2010ءمیں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔وہ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلوں کا حصہ رہے، انہوں نے وقت کے دو وزرائے اعظم کو بھی نااہل قرار دیااور وہ 3 نومبر 2007کی ایمرجنسی سے متعلق فیصلے کے خلاف پرویز مشرف کی نظر ثانی درخواست مسترد کرنے والے بنچ میں بھی شامل رہے۔اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کو درست قرار دینے والے عدالتی بنچ کا بھی حصہ تھے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ چار کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 11 ماہ دو دن تک منصف اعلیٰ کے منصب پر رہیں گے اور 20 دسمبر 2019کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن اور پھر ماسٹرز کیا۔ آصف سعید کھوسہ نے کیمبرج یونیورسٹی لندن سے ایل ایل ایم جبکہ ہانرایبل سوسائٹی آف لندن سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.