لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کے خلاف کارروائی ختم کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام پاناما لیکس میں بھی سامنے آیا تھا کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں اور اسی حوالے سے ان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی چل رہی تھی اور آج گواہیاں مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ جسٹس فرخ عرفان کا بیان بھی ریکارڈ ہو نا تھا تاہم انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان کا کہناہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیاہے جبکہ استعفے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کر دیاہے ۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے استعفے کے بعد ان کے خلاف جاری کارروائی بھی ختم کر دی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.