کراچی کی بچہ جیل میں پولیس اہلکار کی کم عمر ملزم سے بدفعلی

کراچی کی بچہ جیل میں پولیس اہلکار کا کم عمر ملزم کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ سامنے آ گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بچہ جیل میں قید لڑکے کو شہزاد نامی اہلکار نے بدفعلی کا نشانہ بنایا، ملزم سمیر کو مومن آباد تھانے کی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اسے 24 اکتوبر 2018 کو جیل لایا گیا تھا۔

آئی جی جیل خانہ جات مظفر عالم صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور انکوائری رپورٹ میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جیل میں قیدی بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کیس کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیگی اور متعلقہ پولیس حکام بھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.