کراچی میں ایسا کام ہو گیا کہ پی ایس ایل کا میچ خطرے میں پڑ گیا، کوالیفائر میچ سے پہلے ہی تشویشناک خبر آ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سج چکا ہے اور لیگ مرحلے کے بعد آج سے پلے آف کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے جس دوران پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

اس میچ کیلئے شائقین کرکٹ میں خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور ہر کوئی میچ شروع ہونے کے انتظار میں مصروف ہے لیکن روشنیوں کے شہر کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو زیادہ دیر تک جاری رہا تو گراﺅنڈ گیلی ہونے کے باعث میچ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں ہوا کہ بارش کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا اور کیا شام کو بھی بارش ہو گی یا نہیں؟ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر چار سے پانچ گھنٹوں کیلئے بارش کا سلسلہ جاری رہا تو گراﺅنڈ اچھی خاصی گیلی ہو جائے گی جسے خشک کرنا بھی جان جوکھوں کا کام ہو گا البتہ انتظامیہ کی جانب سے حتی الامکان کوشش کی جائے گی کہ میچ متاثر نہ ہو سکے لیکن اگر بارش کا سلسلہ شام کو بھی جاری رہا تو شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.