تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 682 افراد کی رہائی کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے گرفتار 682 افراد کی رہائی کی اپیلوں کو تین روز میں نمٹانے ک حکم جاری کر دیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں جج سید مظاہر علی نقوی نے تحریک لبیک کے سربراہ سمیت 682 افراد کی رہائی کی اپیل کیس سماعت کی ۔ جس دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر عدالت میں پیش ہوئے ۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار 78 افراد کو نقص امن کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ، جن میں سے 2396 افراد کورہا کر دیا گیا ہے اور 682 افراد کی قید میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 دسمبر 2018 کو گرفتاری میں توسیع کی ۔

عدالت نے تحریک لبیک کے گرفتار 682 افراد کی رہائی کی اپیلیں تین روز میں نمٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ،کسی بے گنا ہ کو جیل میں رکھنے سے جرائم میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہو گا ، گرفتار لوگوں کی اپیل سنیں ، قصوروار افراد کو رکھیں اور دیگر کو رہا کریں ۔ عدالت کا کہناتھاکہ ڈپٹی کمشنر گرفتار کرتا ہے تو توسیع کے احکامات بھی ڈی سی کو کرنے چاہئیں ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کےخلاف اپیل سنیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.