بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے تیسری شادی کس خاتون سے کی؟ تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند اور ”راہ سلوک“ کے مسافر خاور مانیکا نے دوسری بار اپنا گھر بساتے ہوئے

نکاح کرلیاہے ، نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سےلاہور میں سرانجام پائی جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ تاہم لوگ جاننا چاہتے ہیں انکی دوسری اہلیہ کون ہیں اور انکا نام کیا ہے؟ تفصیلات کے مطابق نکاح خاور مانیکا نے جس خاتون سے شادی کی انکا نام سمیرا جاوید آغا ہے ۔ فیملی ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کی تقریب میں اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی میں شریک خاور مانیکا کے دوست لطیف خان نے نکاح کی تصدیق کردی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا نے دوبارہ گھر بسالیا ۔ خاور مانیکا کےسمیرا آغا سے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہو ئی جس میں خاور مانیکا کے بچوں اور انتہائی قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔خاور مانیکا کانکاح حافظ محمد حسین نے پڑھایا ۔ واضھ رہے کہ خاور مانیکا کی بھی یہ تیسری شادی ہے۔

Source

Comments are closed.