کھوکھر برادران تو بڑے چُھپے رستم نکلے : کھوکھر پیلس میں کام کرنے والے ملازموں کے نام کیا کچھ نکل آیا ؟ حیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

کھوکھر برادران کے ملازمین کے نام کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور املاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، کھوکھر برادران نے اپنے ملازمین کے نام پر بے شمار جائیدادیں اور گاڑیاں خرید رکھی ہیں

جس کا علم محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات کے دوران ہوا، علم ہونے پر اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ان گاڑیوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے پورا ریکارڈ نہیں مانگا تھا جن کا مانگا تھا فراہم کر دیا گیا ہے جب کہ کھوکھر

برادران کے اثاثوں سے متعلق نیب میں تفصیلی رپورٹ ارسال کرچکے ہیں، کھوکھر برادران کے گھر سے لے کر چائے والے تک کا ریکارڈ نیب میں بجھوایا گیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کے ملازمین کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.