’ اسرائیل بھول گیا ہے کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے ‘ خواجہ آصف کی اسرائیل کو یہ دھمکی تو سب کو یاد ہو گی لیکن اب اس دھمکی کے پیچھے چھپی ایسی وجہ کا انکشاف ہو گیا کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن حکومت سے اپوزیشن میں پہنچ گئیں تاہم ماضی میں کی گئی خواجہ آصف کی ایک ٹویٹ جس میں انہوں نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی اب دو سال کے بعد اس بیان کے پیچھے چھپی ایسی وجہ سامنے آ گئی ہے کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق 2016 میں خواجہ آصف نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ ’اسرائیل بھول گیاہے کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے‘ لیکن اب اس بیان کے پیچھے چھپی وجہ سامنے آگئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ ایران کی ایک جعلی خبروں کی ویب سائٹ کی خبر نے خواجہ آصف کو یہ بیان دینے پر اکسایا تھا۔

غیرملکی جریدے ’تھنک پراگریس ‘کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمد آصف کے بیان کے پیچھے ایک ایرانی جعلی خبروں کی مہم تھی جس میں خواجہ آصف نے خبردار کیاتھاکہ ’ ’ اسرائیلی وزیردفاع نے پاکستان کو شام میں داعش کیخلاف کارروائی کیلئے ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے ، اسرائیل یہ بھول گیاہے کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے ‘۔فائرآئی سے وابستہ تجزیہ نگار لی فوسٹر نے بتایاکہ ’اے ڈبیلوڈی نیوز‘ بھی اسی طرح کے آپریشن کا حصہ ہے جس کا انکشاف فائرآئی نے چند ماہ قبل فیس بک پر کیاتھا۔

تھنک پراگریس نے اے ڈبلیو ڈی نیوز کو ایک جعلی خبر سے جوڑا تھا اور سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی تھی۔یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ٹوئٹر نے 1کروڑ ٹوئیٹس جاری کردی تھیں جن کی مدد سے روسی اور ایرانی فیک سوشل میڈیا آپریشنز کا تعلق ثابت ہوتاتھا۔ اس منصوبے کے تحت آئی جعلی خبرکو دیکھ کر ہی خواجہ آصف نے اسرائیل کو جوابی دھمکی دی تھی۔

اس کے بعد اسرائیلی وزارت دفاع نے جواب دیا اور وضاحت کی کہ رپورٹ بے بنیاد ہے اور بتایاکہ وزیردفاع نے ایسا کبھی کوئی بیان نہیں دیااور رپورٹس مکمل طورپر بے بنیاد ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.