نصیرالدین شاہ نے کوہلی کو دنیا کا ’’بدتمیز ترین‘‘ کھلاڑی قرار دیدیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دنیا کے بہترین بلے باز مگر بدترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں نصیر الدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بداخلاق اوربدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی کے رویے نے ان کے شاندار کرکٹ کے کیریئر کو داغداربنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پرتھ میں جاری بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے پہلے چند دنوں میں ویرات کوہلی آسٹریلوی کھلاڑی سے لفظی جنگ کرتے رہے جب کہ ٹیسٹ کے چوتھے روز وہ پورا دن آسٹریلوی کپتان ٹم پائن سے الجھتے رہے یہاں تک کہ درمیان میں امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔

خود بھارت میں بھی کوہلی کے اس رویے نے ان کے مداحوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے جبکہ آسٹریلوی شائقین ویرات پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.