کلثوم نواز مصری شاہ میں واقع اپنے آبائی گھر میں جا کر کیا کیا کرتی تھیں اور محلے کے بچوں کو کیا پڑھایا کرتی تھیں؟ اہل علاقہ نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا

بیگم کلثوم کے مصری شاہ میں موجود آبائی گھر میں رہنے والے لوگوں نے کلثوم نواز سے جڑے کئی واقعات بتا دئے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز گذشتہ روز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔بیگم کلثوم کی موت نے ہر کسی کو غمزدہ کر دیا ہے۔ایسے میں کلثوم نواز کے آبائی علاقے کے لوگ بھی شدید غمزدہ ہیں۔

مصری شاہ میں بیگم کلثوم نواز کے آبائی گھر میں مقیم لوگوں کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی اسی گھر سے رخصتی ہوئی تھی۔وہ شادی کے بعد بھی اس گھر میں آتی تھیں۔اور اپنے والد کے کمرے میں بیٹھ کر ان کی یاد میں آنسو بہاتی تھیں۔اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بہت سادہ خاتون تھیں اور وہ شادی سے پہلے بھی بہت سادہ زندگی گزار رہی تھیں۔

مصری شاہ میں ان کے بھائی کے نام سے منسوب ایک کلینک بھی چل رہا ہے۔بیگم کلثوم نواز بہت نیک خاتون تھیں اور علاقے میں جب بھی کسی کو ان کی مدد کی ضرورت ہوتی تھی تو وہ اس کی بے لوث خدمت کرتی تھیں،،شادی کے بعد بھی وہ اکثر اپنے آبائی گھر آیا کرتی

تھیں اور یہاں موجود لوگوں سے ان کے مسائل بھی سنا کرتی تھیں۔ایک شخص کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم ہماری ٹیچر تھیں اور جب ہم چھوٹے چھوٹے تھے تو وہ ہمیں سپارہ پڑھایا کرتی تھیں،جب سے کلثوم نواز کے انتقال کا سنا ہے تب سے ہمارا دل رو رہا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.