لڑکی کو نقاب پہننے کی وجہ سے سکول میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر وفاقی وزیرشریں مزاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لاہور گرائمر سکول میں لڑکی کو نقاب پہننے کی وجہ سے داخلے کی اجازت نہ دینے پروفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری بھی میدان میں آگئیں ،صوبائی وزیر تعلیم کو سکول کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ۔

تفصیل کے مطابق چند روز قبل فروا منیر نامی طالبہ کو لاہور گرائمر سکول اسلام آباد برانچ کی ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا اور اس کی وجہ اس کا نقاب تھا۔فروا منیر یو ایم ٹی کی طالبہ ہے، جس نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ ویڈیو میں اس نے بتایا تھا کہ ”مجھے ایل جی ایس اسلام آباد میں ہونے والی ماڈل یو این کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا۔میں نے سفر کے انتظامات کیے اور تقریب کے روز اسلام آباد چلی گئی تاہم وہاں پہنچی تو مجھے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ میں نے نقاب پہن رکھا تھا۔ “

روا نے مزید بتایا کہ ”میں وہاں پہنچی تو سکول کے پرنسپل نے مجھے ایک سیٹ پر بٹھا دیا اور میری رہائش کی جگہ تک سواری کا انتظام کرنے چلا گیا۔ اس دوران میرے پاس ایک خاتون آئی، جس نے اپنا تعارف بھی نہیں کروایا اور انتہائی نامناسب انداز اور لہجے میں تفتیش شروع کر دی کہ میں نے نقاب کیوں پہن رکھا ہے اور اس کے ساتھ میں تقریب میں شریک نہیں ہو سکتی۔ بعد میں مجھے پتا چلا کہ وہ خاتون ایل جی ایس کی ایک لاہور برانچ کی پرنسپل تھی۔“

اس پر شریں مزاری نے کہا ”شرمناک !!!میں نقاب نہیں پہنتی لیکن ہر کسی کا حق ہے کہ اپنی مرضی کے کپڑے پہنے اور میں اس کا دفاع کروں گی ،اگر ہم اپنی مرضی کے انتخاب پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں ان کی مرضی کی بھی عزت کرنی چاہیے جو نقاب کرتے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم ایل جی ایس میں ہونے والے اس واقعے کا نوٹس لیں ۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.