ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد 21 مارچ کو پاکستان آئیں گے یہاں کتنے دن قیام کریں گے ؟؟

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 21 مارچ کو پاکستان کو تین روزہ دورہ پر آئیں گے مہاتیر محمد کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی اور یوم پاکستانی کی تقریب 23 مارچ پر مہاتیرمحمد مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان میں دورہ کے دوران ملائیشن وزیراعظم مہاتیر محمد مختلف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران کان وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کا نور خان اےئر بیس پر استقبال کریں گے۔ وفد میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد کے علاوہ کاروباری شخصیات بھی شامل ہوں گی دورے کے دوران مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.