’’ماہرہ اپنی یہ چیز مجھے دے دیں ‘‘ ۔۔ ماہرہ خان نے مداح کی خواہش پوری کر دی – جانتے ہیں وہ خواہش کیا تھی ؟

معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنے خاص لب و لہجے کی وجہ سے مداحوں کے دل میں بستی ہیں۔ماہرہ خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کی فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ماہرہ خان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔اور ماہرہ خان بھی کئی بار اپنے انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی مداح کی خواہش پوری کر دی۔ماہرہ خان نے عید کے موقع پر خوبصورت لباس میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر ان کی مداح نے

تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈریس آپ مجھے دے دیں۔جس پر ماہرہ خان نے انہیں کہا کہ آپ مجھے اپنا پتہ بھیجیں۔ماہرہ خان نے اپنے وعدے کے مطابق اپنی مداح کو اس کا تحفہ پہنچا دیا۔ جس کے بعد اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ مذکورہ لڑکی نے بھی ماہرہ کی طرف سے تحفے میں دیا گیا جوڑا پہن کر ماہرہ خان کو تصویر بھیجی۔جب کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد صارفین کی طرف سے ماہرہ خان کی تعریف کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ شوبز ستارے بہت مغرور ہوتے ہیں اور مداحوں کو

وقت نہیں دیتے۔لیکن ماہرہ خان نے اس بات کا عملی ثبوت دیا ہے کہ مداح شوبز ستاروں کے لیے کتنے اہم ہوتے ہیں۔ واضح رہے ماہرہ خان نے دو روز قبل نوشہرہ اضاخیل میں افغان مہاجرین کے رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا۔ماہرہ خان سینٹر میں موجود بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں جب کہ وہاں موجود خواتین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مہاجرین میں آدھے سے زیادہ بچے ہیں،بچے ہمارا مستقبل ہے،مستقبل کو سنوارنا ہوگا، افغان مہاجرین کی امداد کے سلسلے میں اپنے طور پر ہر ممکن کردار ادا کرونگی

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.