مکہ میں معروف ریستوران کے کھانوں میں ایسی چیز پکاے جانے کا انکشاف کہ عملے کو فوری گرفتار کر لیا

مکہ مکرمہ کے ایک معروف ہوٹل میں گاہکوں کو فراہم کردہ کھانے میں چوہوں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد اسے بند کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہراہ عبداللہ خلیفی پر العتیبیہ کے مقام پر واقع معروف نجی ہوٹل میں ایک خاتون کو کھانا فراہم کیا گیا جسے دیکھ کر وہ چونک گئی، خاتون کو ملنے والے کھانے میں ایک پکا ہوا چوہا پایا گیا جس پر خاتون نے مقامی انتظامیہ کو شکات کی۔

انتظامیہ نے شکایت ملنے پر مذکورہ ہوٹل میں چھاپا مارا اور چوہے والا کھانا تلف کردیا جب کہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانے پر ہوٹل کو بند کردیا گیا۔حکام نے چھاپے کے دوران پکائے گئے چوہے بھی قبضے میں لے لیے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے عملے کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

Hotel 1520604402

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.