”مریم نواز نے وزیراعظم سے کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی جو۔۔۔“ مریم نواز نے کس وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو کھری کھری سنائیں اور پھر انہوں نے استعفے کی گزارش کی تو کیا ہوا؟ 

معروف سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو سنائیں اور کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی کہ تم میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک ریفرنس دائر کروا دو یا اس کا اعلانیہ دیدو جو میاں نواز شریف کے خلاف ہو۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو سنائیں کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی کہ تم میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک ریفرنس دائر کروا د یا اس کا اعلانیہ دیدو جو میاں نواز شریف کے خلاف ہو، تم ہو کون۔

اس پر شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ دینے کی گزارش بھی کی لیکن وہ بھی قبول نہ ہوئی کیونکہ اس وقت استعفیٰ دینے کا مطلب ہے کہ انتخابات ایک مہینہ مزید تاخیر کا شکار ہو جاتے اور وہ یہ بھی نہیں چاہتے کیونکہ گلے میں پڑی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.