گاڑیاں بنانے والی بڑی غیرملکی کمپنی کی پاکستان آمد، گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا

اٹلی کی آٹوموبیل کمپنی ماسٹرموٹر نے پاکستان میں آئیویکو ٹرکوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دی نیوز کے مطابق ماسٹرموٹرکے چیف ایگزیکٹو دانیال ملک نے کراچی کے علاقے سائٹ میں گزشتہ روز کمپنی کی 5ایس فیسیلٹی اور شوروم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ”ماسٹرموٹر پاکستان کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ اب تک ہم آئیویکو ٹرک درآمد کر رہے تھے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی اسمبلنگ پاکستان میں کی جائے۔ یہ کام رواں سال کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔“

ضرور پڑھیں: محکمہ اینٹی کرپشن میں اختیارات سے متعلق کیس ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کیس کی تیاری کیلئے وقت مانگ لیا
رپورٹ کے مطابق ماسٹرموٹر کے آئیویکو ٹرک، فوٹن اور فیوسو گاڑیاں پہلے ہی پاکستان میں فروخت ہو رہی ہیں۔ دانیال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان

میں چنگن برانڈ کی پیداوار شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”چنگن کمپنی کے اشتراک سے ماسٹرموٹر آئندہ ماہ سے چنگن گاڑیوں کی پیداوار بھی پاکستان میں شروع کر رہی ہے۔ چنگن اور دیگر چینی برانڈز پاکستان میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے ملک میں بالواسطہ یا بلاواسطہ 10ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ کمپنیاں پہلے ہی پاکستان کے بڑے شہروں میں 10ڈیلر شپس قائم کر چکی ہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.