علی ظفرمیشا شفیع کیس میں اہم پیش رفت میشا شفیع کی درخواست قبول

لاہور کی مقامی عدات نے گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج کی تبدیلی کی درخواست منظور کرلی اور کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کردیا۔
صوبائی دارالحکوت کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کی جانب سے ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرنے والے جج کی تبدیلی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ سیشن جج لاہور خالد نواز نے دلائل مکمل ہونے پر میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس فیصلے کو آج سناتے ہوئے عدالت نے میشا شفیع کی درخواست منظور کرلی اور کیس کو ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں منتقل کردیا، جہاں وہ 11 مئی کو کیس کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جرح کے دوران بھی جج نے گواہان کو جوابات دینے میں معاونت فراہم کی۔گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ ایڈیشنل جج ان کے وکلاء پر بلا وجہ برہم ہوئے اور ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

درخواست میں سیشن کورٹ سے درخواست کی گئی تھی کہ ہتک عزت کیس کی سماعت دوسرے جج کے پاس منتقل کی جائے۔

خیال رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل جج شکیل احمد گزشتہ 6 ماہ سے علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جھوٹے الزامات لگانے کے خلاف دائر کی گئی 100 کروڑ ہرجانے کے دعوے کے کیس کی سماعت کر رہے تھے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.