بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی ڈویژن، بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ،مردان ڈویژن )،اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔جبکہ ہفتہ کے روزراولپنڈی ڈویژن،بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ مردان ڈویژن )،بالائی فاٹا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.