صرف موت ہی مجھ سے سعودی تخت چھین سکتی ہے، ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ صرف موت ہی انہیں سعودی تخت و تاج سے محروم کرسکتی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وہ کل صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ تو خدا کو ہی پتہ ہے کہ میں کتنا جیوں گا، لیکن اگر زندہ رہا اور حالات صحیح رہے تو پھر توقع یہی ہے کہ اگلے 50

سال تک سعودی عرب کی باگ ڈور میرے ہاتھ میں ہی رہے گی، اور پھر صرف موت ہی مجھ سے تخت چھین سکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.