آل رانڈر محمد حفیظ اپنے کروڑوں چاہنے والوں کو آبدیدہ چھوڑ گئے ، شائقین پریشان

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ نے تین سیزن کھیلنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔38 سالہ محمد حفیظ نے یہ اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا، اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکر گزار ہوں جن کے ساتھ تین سیزن رہنے کا موقع ملا اور بہت سی یادیں بنیں، آپ سب کے ساتھ بہترین وقت گزرا، اب میں نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور زلمی کے تمام مداحوں کی جانب سے ملنے محبت اور سپورٹ کے لیے ان کا شکر گزار ہوں، آپ سب کے لیے مستقبل میں بہترین کامیابیوں کے لیے دعا گو رہوں گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.