عطاالحق قاسمی کی ماہانہ تنخواہ 20 لاکھ روپے۔۔۔ مگر محمد مالک ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے تو کتنی تنخواہ لیتے تھے؟ رؤف کلاسرا ناقابل یقین حقائق سامنے لے آئے

نجی ٹی وی چینل کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ عطاالحق قاسمی جب ایم ڈی پی ٹی وی تھے تو انکی تنخواہ 20 لاکھ تھی لیکن اس کے برعکس جب محمد مالک چیئر مین پی ٹی وی تھت تو ان کی تنخواہ قاسمی صاحب سے بہت کم تھی ۔
رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ محمد مالک کی تنخواہ 13 لاکھ 80 ہزار تھی ۔ ان کی تنخواہ دنیا نیوز کے صحافیوں سے بھی کم تھی لیکن محمد مالک نے کم تنخواہ

پر چیئر مین پی ٹی وی کا عہدہ قبول کیا ۔ کیونکہ ان کو پچپن سے ایم ڈی پی ٹی وی لگنے کا شوق تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شوق پورا کر لوں ۔ انہوں نے پیسوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ عہدہ منتخب کیا۔ عطاالحق قاسمی نے 15 لاکھ روپے مانگے تھے۔ جبکہ دوسری جانب تجزیہ کار عامرمتین نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کیس میں تقریباً 20کروڑ روپے کا گھپلا ہے جس میں سے 50 فیصد عطاالحق قاسمی نے دیناہے ۔پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کیلئے ایک پیغام ہے کہ اس میں بیوروکریٹس کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایاہے ۔عطا الحق

قاسمی کو میں صحافی نہیں مانتاکیونکہ یہ تو حکمرانوں سے مراعات حاصل کرتے رہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے عطاالحق قاسمی کے پاس کافی پیسے ہونگے اوروہ دس کروڑ روپے واپس کرسکیں گے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بغیر کسی وجہ کے ارشد خان کو ایم ڈی پی ٹی وی لگایا جو غلط ہے ۔ پی ٹی وی کیلئے ہرپاکستانی شہری سے 35روپے بل میں لئے جارہے ہیں۔ سناہے اب یہ فیس 100روپے کی جارہی ہے جو ظلم ہے ۔ فواد چودھری جہاں جاتے ہیں کوئی نہ کوئی لڑائی چھوڑ کرآجاتے ہیں۔ آج اسمبلی میں شیخ روحیل اصغر سے لڑائی لی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.