مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی، ایک کارڈ کی قیمت پانچ لاکھ روپے ، اس میں ایسا کیا ہے ؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

بالی ووڈ میں اس وقت شادیوں کا سیزن جاری ہے کیونکہ سب سے پہلے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے شادی کا اعلان کیا تو اس کے بعد پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبر آ گئی تاہم اب بھارت کی امیر ترین شخصیت امبانی کی بیٹی کی شادی بھی طے پا گئی ہے اور کارڈ بھی چھپ گئے ہیں جو کہ قابل رشک ہیں لیکن ان کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مکیش اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اگلے ماہ کی 12 تاریخ کو اپنے بوائے فرینڈ آنند پیرامال کے ساتھ شادی کے بندھنے میں بندھنے جارہی ہیں جو کہ اجے پریمال اور سواتی پریمال کے بیٹے ہیں ۔شادی کے انتہائی پرکشش اظہار کے بعد نیتا امبانی اب ہمیشہ کیلئے پریمال کی ہونے جارہی ہیں ۔دونوں کی شادی کا اعلان اکتوبر کی تیس تاریخ کو کیا گیا تھا تاہم اب دعوت نامہ بھی سامنے آ گیا ہے اور ایک کارڈ کی قیمت تقریبا پاکستانی پانچ لاکھ روپے ہے ۔ایشا امبانی اور آنند کی شادی سال کی بہترین اور مہنگی ترین تقریب کا درجہ حاصل کرنے جارہی ہے جو کہ اٹلی کی ندی ’ کومو‘ میں انجام پائے گی ۔

ویڈیو دیکھیں:

شادی کا کارڈ ایک بڑے سے اور خوبصورت ڈبے کے اندر ہے اور سب سے اوپر ” آئی اے “ لکھا ہے جبکہ ڈبے پر سنہری رنگ سے کشیدہ کاری کی گئی ہے جو کہ انتہائی پرکشش ہے ، باکس کو جب کھولا جاتاہے تو اس میں سے ہندو مذہب کے مخصوص گائتری منتر کا میوز چلتا ہے ، اس کے اندر چار مزید چھوٹے چھوٹے ڈبے ہیں اور اس میں تحفہ بھی موجود ہے جو کہ ممکنہ طور پر سونے کا معلوم ہوتاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.