ن لیگ کو بڑا جھٹکا، قومی اسمبلی میں ایک اور نشست کم ہو گئی کیونکہ۔۔۔

عام انتخابات میں کے بعد سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور آزاد حیثیت میں جیتنے والے اراکین کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے جتن کر رہی ہیں۔ ایسے میں مسلم لیگ ن کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور قومی اسمبلی میں اس کی ایک اور نشست کم ہو گئی ہے۔ یہ نشست حلقہ این اے 10شانگلہ کی تھی جس پر ہونے والے انتخابات کو الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

قانون کے مطابق کسی بھی حلقے کے الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں میں خواتین کے ووٹوں کی تعداد کم از کم 10فیصد ہونی لازمی ہے۔ بصورت دیگر اس حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا جاتا ہے۔ حالیہ عام انتخابات میں این اے 10شانگلہ کے علاوہ حلقہ این اے 48شمالی

وزیرستان میں بھی خواتین کے ووٹوں کی تعداد 10فیصد سے کم تھی۔ چنانچہ الیکشن کمیشن نے ان دونوں حلقوں کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 10پر مسلم لیگ ن کا امیدوار جیتا تھا جبکہ این اے 48پر ایک آزاد امیدوار کو فتح حاصل ہوئی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.