نیب نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور شجاعت حسین کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ، جیل میں بیٹھے نوازشریف کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چوہدری برادران کیخلاف انکوائریز کو بند کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

نجی ٹی وی ” پبلک نیوز “ کے مطابق نیب لاہور نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ سمیت چار ملزمان کیخلاف انکوائریز بند کرنے کی چیئرمین کو سفارش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔ نیب نے تحقیقات بند کرنے کیلئے ریفرنس نیب عدالت میں جمع دائر کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس سے متعلق کیس چل رہا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 28 پلاٹس غیر فروخت کیے ہیں ۔ تاہم تحقیقات کے دوران یہ چیز سامنے آئی ہے کہ جن 28 پلاٹس کو چوہدری برادران کے ساتھ منسلک کیا جارہا تھا وہ ان کے ملازم اسلم بیگ کے تھے اور انہوں نے چوہدری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا تھا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.