قومی ریسلر ذیشان بٹ دورانِ ٹریننگ انتقال کرگئے

قومی ریسلر ذیشان بٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پہلوان ان دنوں ملتان میں پاکستان آرمی کی نوکری کر رہے تھے، دوران ٹریننگ ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ذیشان بٹ نے پاکستان کی نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈلسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ذیشان بٹ گذشتہ کچھ عرصہ سے پہلوانی کو خیرباد کہہ گیا تھا اور اب صرف آرمی میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.