72 گھنٹوں کا حکم اور پھر ۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت میں کمر توڑ جھٹکا ، ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے؟

بھارت کے الیکشن کمیشن نے نوجوت سنگھ سدھو پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کر دی۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے سابق بھارتی کرکٹر کو72 گھنٹوں کے انتخابی مہم پر پابندی لگائی۔ ان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔ یاد رہے کہ نوجوت سدھو نے گزشتہ

ہفتے بھارتی ریاست کاتھیار میں الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ووٹرز کو کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو شکست دینے کے لیے انہیں ووٹ نہ دیں۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر الیکشن جیتنے کے لیے امن کے دشمن بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راجھستان میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی ہتھیار دیوالی پر چلانے کے لیے ہیں؟ عوامی اجتماع سے جوش میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔اگر میں 1971ء میں ہوتا تو بھارت نے شملہ معاہدے میں جو پاکستان سے ہارا وہ کبھی نہ ہوتا۔خیال رہے

بھارت میں انتخابات کا عمل 11 اپریل سے جاری ہے جو کہ 19 مئی کو مکمل ہونا ہے،اس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔ان انتخابات کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نے مسلسل جارحانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔نریندر مودی ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں تاہم سچ کا سامنا کرنے سے ڈرے ہیں۔بھارت میں پارلیمانی انتخابات کیلئے تیسرے مرحلے میں 23 اپریل کو 115 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں 14ریاستوں میں رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا چنائو کریں گے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک

سبھا انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کیلئے 7 مئی کو ملک کی 19 ریاستوں کی 59 نششتوں پر ووٹ ڈالیں جائیںگے۔اس سے قبل لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک ریاست میں 95 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔ بھارت کے ڈپٹی الیکشن کمشنر امیش سنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ تشدد کے بعض چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑکر دوسرے مرحلے کی پولنگ پرامن رہی۔ ریاست مغربی بنگال میں 76.43 فیصد پولنگ ہوئی۔ ریاست منی پور میں 76.15 فیصد اور آسام میں 76.22 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔پانڈی چیر ی میں 76.19 فیصد، چھتیس گڑھ میں 71.40 فیصد، کرناٹک میں 67.76 فیصد، تامل ناڈومیں 72فیصد، اڑیسہ میں 57.97 فیصد، بہار میں 62.38 فیصد، اترپردیش میں 62.06 فیصد اور مہاراشٹر میں 61.22 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اڑیسہ میں میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے ساتھ ہی اسمبلی کی 35 فیصد سیٹوں پربھی ووٹ ڈالے گئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.