یہ لوگ نو از شریف، مریم نواز کو جیل میں ڈال کر تو دکھائیں میں اپنے آپ کو آگ لگا لوں گا۔۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے مبینہ ڈرائیور کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ میاں نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر تو دکھائیں میں اپنے آپ کو آگ لگا لوں گا، انہیں گرفتار کیا تو ہم سڑکوں پر لیٹیں گے چاہے ہمارے اوپر سے گاڑیاں گزر جائیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی

طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف،، صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا سنا دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد عوامی ردِ عمل بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔اسی متعلق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔جس میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف کا ذاتی ڈرائیور ہوں اور نواز شریف شروع سے بہت امیر آدمی ہیں۔جو لوگ ان کے بارے میں باتیں کرتے ہیں کہ نواز شریف اب امیر ہوئے ہیں وہ غلط کہتے ہیں۔ نواز شریف کے والد خاندانی امیر آدمی تھے اور نواز شریف بھی اللہ کے فضل سے بہت امیر آدمی ہیں۔ جب میں نے ان کے پاس ملازمت شروع کی تو مجھے 120روپے تنخواہ ملتی تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ

یہ لوگ میاں نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر تو دکھائیں میں اپنے آپ کو آگ لگا لوں گا، انہیں گرفتار کیا تو ہم سڑکوں پر لیٹیں گے چاہے ہمارے اوپر سے گاڑیاں گزر جائیں۔۔نواز شریف کے مبینہ ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر میری جان قربان ہے اور پوری دنیا کی جان قربان ہے۔ اور ہم ان کی صاحبزادی مریم نواز کا بھی خوب ساتھ دیں گے۔۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف،،،، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تھی۔ احتساب عدالت کے فیصلے کی تفصیلات منظرعام پر آئیں جس کے مطابق نوازشریف کو 10سال قید بامشقت اور ایک سال کی اضافی قید کی سزا ہوئی، مجموعی طور پر 11سال قید کی سزا سنائی

گئی۔ مریم نواز کو مجموعی طور پر 8سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مریم نوازکی سات سال اور ایک سال اضافی سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.