جس مرضی اسپتال سے علاج کرانے کی آفر ہوئی پُرانی ، لاہور آتے ہی عمران خان نے نواز شریف کے لیے بڑا قدم اُٹھا لیا ، خبر آتے ہی شریف فیملی میں خوشیاں پھیل گئیں

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے جیل میں لائف سیونگ یونٹ قائم کردیا،جس کے تحت جیل میں 24 گھنٹے 3 ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور مشینری موجود رہے گی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پرنوازشریف کو فوری پی آئی سی منتقل کیا جاسکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ نوازشریف کوان کی خواہش کے مطابق علاج معالجے کی ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے۔پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں لائف سیونگ یونٹ قائم کردیا ہے۔ لائف سیونگ یونٹ میں 3 ڈاکٹرز ، ایمبولینسزاور جدید مشینری چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔واضح رہے گزشتہ روز قائد ن لیگ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی جیل انتظامیہ سے لائف سیونگ یونٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے۔ نوازشریف کی دل کی بیماری بگڑتی جا

رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے درخواست ہے کہ نوازشریف کیلئے فوری لائف سیونگ یونٹ قائم کیا جائے۔ تین بار وزیراعظم رہنے والے ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنماء علاج کی سہولت کے حق دار ہیں۔ جیل انتظامیہ سے درخواست کرتی ہوں کہ ان کے علاج کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو محکمہ داخلہ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد کل بروز پیر کو نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو نے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی تھی جس میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مانگی گئی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بلاول بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں نوازشریف کی عیادت کی اجازت دے دی ہے۔ بلاول پیر کے روز 2 سے4 بجے کے دوران نوازشریف کی عیادت کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.