مجھے جیل میں موجود ان قیدیوں کا فہرست دیدو تاکہ ۔۔۔ جیل میں قید نواز شریف کے اعلان نےغریب شہریوں کے دل جیت لیئے

نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جرمانہ ادا نہ کر سکنے والے قیدیوں کی فہرست بھی طلب کر لی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اس حوالے سے جیل انتظامیہ سے بات چیت بھی کی اوراپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔نوازشریف نے

جیل انتظامیہ سے جیل میں موجود جرمانہ ادانہ کرسکنے والوں کی فہرست طلب کرلی جس کے بعد وہ اپنے جیب سے پیسے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں پانی کے لیے بورنگ کروائیں گے۔ڈپٹی

سپریٹنڈنٹ جیل نے نواز شریف کے اسٹاف کو تفصیلات فراہم کردیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر جیل میں بند غریب قیدیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے، اگر نواز شریف قیدیوں کا جرمانہ ادا کریں گے تو بہت سے قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.