ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف ، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کا حکم، اگرباقی 2 ریفرنسز میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آ گیا تو بھی مریم نواز کو کچھ نہیں ہوگا کیونکہ ۔۔۔ لیگی کارکنوں کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردی ہیں ، نیب کی جانب سے دائر کیے جانے والے 2 ریفرنسز پر کارروائی ابھی بھی جاری ہے لیکن ان میں نواز شریف ملزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں تفصیلی فیصلہ آنے تک معطل کردی ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں

مجرمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے تینوں کو یہ سزائیں ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی تھیں جبکہ باقی دو ریفرنسز ابھی بھی زیر سماعت ہیں۔

سینئر صحافی و اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کے مطابق العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ملزم ہیں ، اگر ان ریفرنسز میں شریف خاندان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تب بھی مریم نواز کو ان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.