نوازشریف سے ملاقات صرف ایک ہی صورت میں ہو سکتی ہے۔۔۔ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے واضح کرتے ہوئے حیران کن اعلان کر دیا

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے نواز شریف سے ملنے کیلئے جانے والے (ن) لائرز ونگ کو ملاقات کی اجازت نہ دیکر موقف اپنایا ہے کہ ملاقات کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی اور اگر کوئی ملنے کی خواہش رکھتا ہے تو ہفتہ میں ایک بار جمعرات کو ملاقاتوں کا دن

مقرر ہوتاہے اور نواز شریف سے ملاقات کے خواہشمند جمعرات کو ہی تشریف لائیں ۔واضح رہے گزشتہ روز طارق فضل چوہدری اور جاوید ہاشمی بھی جب نواز شریف سے ملنے گئے تو جیل انتظامیہ نے ان کو اجازت نہیں دی اور ان کے سامنے بھی یہی موقف رکھا کہ ملاقات کا دن جمعرات ہے اس لئے اگر آپ نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو جمعرات والے دن تشریف لے آئے ہم آپ کو ملاقات کرادینگے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.