کون ہوگا نگران وزیراعظم؟ ن لیگ نے بتا دیا، تحریک انصاف نے بھی وہی نام بتائے تھے۔ بڑی خبرآگئی

پاکستان مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کے لیے تین نام دے دئیے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کے تین نام دے دئیے ن لیگ کی طرف سے دئیے گئے ناموں میں جسٹس ناصرالملک ،تصدق جیلانی اورعشرت حسین کے نام شامل ہیں ۔ان نامو

ں پروزیراعظم کی اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ سے مشاورت ہوئی جبکہ اس سلسلے میں کل مزیدمشاورت ہوگی جس کے بعدان میں سے کسی ایک نام کوفائنل کیاجائے گادوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی دونام دئے دئیے گئے جن میں سے ایک سابق چیئرمین پی سی بی ذکااشرف جبکہ دوسرے جلیل عباس جیلانی شامل ہیں ۔تحریک انصاف نے بھی جسٹس تصدق حسین جیلانی کانام دیاتھاامیدیہی ظاہرکی جارہی ہے کہ ان کانام بطورنگراں وزیراعظم فائنل ہوسکتاہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.