’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ بس اب اور صبر نہیں ، پاک فوج کے شیر قیامت بن کر بھارتی بزدلوں پر ٹوٹ پڑے ، ہندوستان کے مندروں میں گھنٹیاں بجنا شروع ’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ بس اب اور صبر نہیں ، پاک فوج کے شیر قیامت بن کر بھارتی بزدلوں پر ٹوٹ پڑے ، ہندوستان کے مندروں میں گھنٹیاں بجنا شروع

بس اب اور صبر نہیں ، پاک فوج کے شیر قیامت بن کر بھارتی بزدلوں پر ٹوٹ پڑے ، ہندوستان کے مندروں میں گھنٹیاں بجنا شروع ۔۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شکر گڑھ کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فوج نے ایپال ڈوگر اور کرول ننگل کے علاقوں میں گولہ باری بھی کی۔ بھارتی فورسز کی اس اشتعال انگیزی پر چناب رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو منہ توڑ

جواب دیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ بزدل بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں لائن آف کنٹرول کر حملہ کیا تھا۔ لائن آف کنٹرول کے شاہ کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شدید اور بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی

جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے اور سویلین آبادی پر ایک اور حملہ کیا ۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے شاہ کوٹ سیکٹر پر سویلین آبادی کو بلااشتعال اور بلا جواز فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ۔ پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی بندوقیں خاموش کروا دی تھیں۔ یاد رہے کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔ ہر مرتبہ پاکستانی فورسز بھارت کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیتی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.