واقعی اللہ کے شیر ہیں یہ لوگ ۔۔ اقوام متحدہ کے امن مشن پر جانے والے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھوم مچ گئی

اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات سرانجام دینے کے لئے ساری دنیا کے ممالک سے فوجی دستے لئے جاتے ہیں۔ پاکستان کے فوجی دستے بھی مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دیتے ہیں، لیکن خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی فوج جہاں جاتی ہے اپنی قابلیت، مہارت، انسان دوستی کی داستانیں چھوڑ آتی ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ افریقی ملک سیرا لیون کا ہے، جہاں پاکستانی دستوں نے ناصرف امن بحال کر کے اپنا فرض ادا کیا ہے بلکہ کچھ ایسا بھی کیا ہے جو کوئی بھی اور نہیں کر سکا۔اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت جب پاکستان کے فوجی

دستے سیرالیون میں خدمات انجام دینے گئے تو انہوں نے وہاں پر بچوں کیلئے پارک اور کھیل کے میدان بھی بنائے۔ یہ ایک ایسا کام تھا جو اگرچہ اُن کی ڈیوٹی کا حصہ نہیں تھا مگر انہوں نے جنگ سے متاثرہ بچوں کے ذہنوں سے قتل و غارت گری کی خوفناک یادیں ختم کرنے کیلئے یہ نیک بھی کام کیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک نمائندے نے جب ایک ایسے ہی پارک میں اچھلتے کودتے اور خوشی سے

چہکتے بچوں کو دیکھا تو وہاں موجود ایک پاکستانی فوجی افسر سے بات چیت کیلئے پہنچ گیا۔ نمائندے نے پاکستانی افسر نے سوال پوچھا کہ ’’ سیرالیون میں آپ کے فرائض کیا تھے؟ ‘‘

پاکستانی فوجی افسر نے جواب دیا ’’ ہمارا فرائض یہاں امن بحال کرنا تھا۔ ‘‘ جس پر نمائندے نے کہا ’’ آپ اس سے بڑھ کر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ ‘‘ جس پر پاکستانی فوجی افسر نے کہا ’’ جی ہاں، ہم نے یہاں بچوں کیلئے پارک اور کھیل کے میدان بنائے ہیں تاکہ وہ جنگ کی یادوں کو بھول کر اپنی زندگی نارمل طریقے سے گزارنا شروع کریں، جس طرح وہ جنگ سے پہلے گزار رہے تھے۔‘‘اس

کے بعد نمائندہ ایک بار پھر بچوں کی جانب متوقع ہوتا ہے جو پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس نے بچوں سے پوچھا ’’ کیا آپ کو پاکستان اچھا لگتا ہے؟‘‘ سب بچوں نے بیک زبان کہا ’’ ہمیں پاکستان اچھا لگتا ہے! ‘‘ ان بچوں کی پاکستانی فوجیوں سے محبت اُن کے چہروں سے چھلک رہی ہے۔وہ سب پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے پاکستانی فوجی افسر کے اردگرد جمع ہو جاتے ہیں اور تشکرانہ مسکراہٹ کے ساتھ ایک یادگار تصویر بنواتے ہیں۔ یہ خوبصورت مناظر آپ نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.