فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی،امریکی دفاعی حکام نےتصدیق کردی کہ پاکستان کاکوئی ایف 16طیارہ غائب نہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹے دعوئوں کے ذریعے جنگ کا ماحول بنا کر انتخابات جیتنے کی بی جے پی کی سازش بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے،سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے و نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگ کا ماحول بناکر انتخابات جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کے جھوٹے دعوے کیے گئے لیکن یہ سازش بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہماری حکومت کے فیڈرل اور صوبائی نمائندگان کو اپنے علاقوں میں موجود پناہ گاہوں کا دورہ کرنا چاہئے اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھانا چاہئے ، اس اقدام سے ہمارے نمائندگان کو احساس ہوگا کہ ہمارے معاشرے کے سب سے نچلے درجے کا افراد کے مسائل کیا ہیں اور آنے والے مہینوں میں ، میں بذات خود غربت کے خلاف اس جہاد کی نگرانی کروں گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.